زبُور
باب 142
 میَں اپنی آواز بلند کر کے  خُداوند سے فریاد کرتا ہوں۔ میَں اپنی ہی آواز سے خُداوند سے منّت کرتا ہوں۔ 
2 میَں اُسکے حُضُور فریاد کرتا ہوں۔ میَں اپنا دُکھ اُسکے حُضُور بیان کرتا ہوں۔ 
3 جب مجھ میں میری جان نڈھال تھی تُو میری راہ سے واقف تھا۔ جِس راہ پر میَں چلتا ہوں اُس میں اُنہوں نے میرے لئے پھندا لگایا ہے۔ 
4 دہنی طرف نگاہ کر اور دیکھ مجھے کوئے نہیں پہچانتا۔ میرے لئے کہیں پناہ نہ رہی۔ کسی کو میری جان فکر نہیں۔ 
5 اَے خُداوند! میَں نے تجھ سے فریاد کی ۔ میَں نے کہا تُو میری پناہ ہے اور زندوں کی زمین میں میرا بخرہ۔ 
6 میری فریاد پر توجہ کر کیونکہ میَں نہایت پست ہو گیا ہوں۔ میرے ستانے والوں سے مجھے رہائی بخش کیونکہ وہ مجھ سے زور آور ہیں۔ 
7 میری میری جان کو قید سے نِکال تاکہ تیرے نام کا شُکر کروں۔ صادق میرے گِرد جمع ہونگے۔ کیونکہ تُو مجھ پر احسان کریگا۔