زبُور
باب 130
 اَے خُداوند! میَں نے گہراؤ میں سے تیرے حُضُور فریاد کی ہے۔ 
2 اَے خُداوند میری آواز سُن لے۔ میری التجا کی آواز پر تیرے کان لگے رہیں۔ 
3 اَے خُداوند! اگر تُو بدکاری کو حساب میں لائے تو اَے خُداوند ! کون قائم رہ سکیگا؟ 
4 پر مغفرت تیرے ہاتھ میں ہے۔ تاکہ لوگ تجھ سے ڈریں۔ 
5 میں خُداوند کا انتطار کرتا ہوں۔ میری جان مُنتظر ہے۔ اور مجھے اُسکے کلام پر اعتماد ہے۔ 
6 صُبح کا انتظار کرنے والوں سے زیادہ ۔ ہاں صُبح کا انتظار کرنے والوں سے کہیں زیادہ میری جان خُداوند کی مُنتظر ہے۔ 
7 اَے اِسراؔئیل ! خُداوند پر اعتماد کر کیونکہ خُداوند کے ہاتھ میں شفقت ہے۔ اُسی کے ہاتھ میں فدیہ  کی کثرت ہے۔ 
8 اور وہی اِسرائؔیل کا فدیہ دیکر اُسکو ساری بدکاری سے چُھڑائیگا۔