زبُور
باب 122
میَں خُوش ہؤا جب وہ مجھے کہنے لگے آؤ خُداوند کے گھر چلیں۔ 
2 اَے یروشؔلیم ! ہمارے قدم تیرے پھاٹکوں کے اندر ہیں 
3 اَے یروشؔلیم ! تُو ایسے شہر کی مانند ہے جو گُنجان بنا ہو۔  
4 جہاں قبیلے یعنی خُداوند کے قبیلے اِسرؔائیل کی شہادت کے لئے خُداوند کے نام کا شُکر کرنے کو جاتے ہیں۔ 
5 کیونکہ وہاں عدالت کے تخت یعنی داؤؔد کے خاندان کے تخت قائم ہیں۔ 
6 یروشؔلیم کی سلامتی کی دُعا کرو۔ وہ جو تجھ سے مُحبت رکھتا ہے اقبالند ہونگے۔ 
7 تیری فصیل کے اندر سلامتی اور تیرے محلّوں میں اِقبالمندی ہو۔ 
8 میَں اپنے بھائیوں اور دُوستوں کی خاطر اب کہونگا تجھ میں سلامتی رہے۔ 
9 خُداوند اپنے خُدا کے گھر کی خاطر میَں تیری بھلائی کا طالب رہونگا۔