زبُور
باب 121
 زبُور 121میَں اپنی آنکھیں پہاڑ کی طرف اُٹھاؤں گا میری کُمک کہاں سے آئے گی؟ 
2 میری کُمک خُداوند سے ہے جِس نے آسمان اور زمین کو بنایا ۔
3 وہ تیرے پاؤں کو پھسلنے نہ دیگا۔ تیرا مُحافظ اُنگھنے کانہیں۔
4 دیکھ! اِسرؔائیل کو مُحافظ نہ اُنگھیگا نہ سوئیگا۔ 
5 خُداوند تیرا مُحافظ ہے خُداوند تیرے دہنے ہاتھ پر تیرا سائبان ہے۔ 
6 نہ آفتاب دِن کو تجھے ضرر پہنچائیگا نہ ماہتاب رات کو۔ 
7 خُداوند ہر بلا سے تجھے محفوظ رکھے گا۔ اور تیری جان کو محفوظ رکھیگا۔ 
8 خُداوند تیری آمدورفت میں اب سے ہمیشہ تک تیری حفاظت کریگا۔