۔تواریخ 1

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29

0:00
0:00

باب 16

سو وہ خُدا کے صندوق کو ہے آئے اور اُسے اُس خَیمہ کے بیچ میں جو داؤد نے اُسکے ل۴ے کھڑا کیا تھا رکھاّ اور سوختنی قُربانیاں اور سلامتی کی قُربانیاں خُدا کے حُضُور چڑھائیں ۔
2 اور جب داؤد سوختنی قپربانی اور سلامتی کی قُربانیاں چڑھا چُکا تو اُس نے خُداوند کے نام سے لوگوں کو برکت دی۔
3 اور اُس نے سب اِسرائیلی لوگوں کو کیا مرد کیا عورت ایک ایک روٹی اور ایک ٹکڑا گوشت اور کشِمشِ کی ایک ایک ٹکیا دی۔
4 اور اُس نے لاویوں میں سے بعضوں کو مقُررّ کیا کہ خُداوند کے صندُوق کے آگے خدمت کریں اور خُداوند اِسرائیل کے خُدا کا ذِکر اور شُکر اور اُسکی حمد کریں ۔
5 اوّل آسف اور اُسکے بعد زکریاہ اور یعی ایل اور سمیرا موت اور یحیئیل اور متِتّیاہ اور الیاب اور بنایاہ اور عوبیدادوم اور یعی ایل ستار اور بربط کے ساتھ اور ؤسف جھانجھوں کو زور سے بجاتا ہوا۔
6 اور بنایاہ اور یحزیئیل کاہن سدا تُرہیوں کے ساتھ خُدا کے عہد کے صندُوق کے آگے رہا کریں۔
7 پہلے اُسی دن داؤد نے یہ ٹھہرایا کہ خُداوند کا شُکر آسف اور اُسکے بھائی بجالایا کریں۔
8 خُداوند کی شُکر گُذاری کرو۔ اُس سے دُعا کرو۔ قوموں کے درمیان اُسکے کاموں کا اِشتہار دو۔
9 اُسکے حُضُور گاؤد ۔ اُسکی مدح سرائی کر۔اُسکے عجیب کاموں کا چرچا کرو۔
10 اُسکے پاک نام پر فخر کرو۔جو خُداوند کے طالب ہیں اُنکا دِل خُوش رہے ۔
11 تمُ خدُاوند اور اپسکی قوت کے طالب رہوتم سدا اپسکے دِیدار کے طالب رہو۔
12 تُم اُسکے عجیب کاموں کو جو اُس نے کئے ۔اور اُسکے معجزوں اور مُنہ کے آئین کو یدار رکھو۔
13 اَے اُسکے بندہ اِسرائیل کی نسل!اَے بنی یعقُوب جو اُسکے برگزِیدہ ہو!
14 وہ خُدواند ہمارا خُدا ہے۔ تمام رُویِ زمین پر اُسکے آئین ہیں ۔
15 سدا اُسکے عہد کو یاد رکھواور ہزار پُشتوں تک اُسکے کلام کو جا اُس نے فرمایا۔
16 اُسی عہد کو جا اُس نے ابرہام سے باندھا اور اُس قسم کو جو اُس نے اِضحاق سے کھائی
17 جسے اُس نے یعقوب کے لئے آئین کے طور پر اور اِسرائیل کے لئے ابدی عہد کے طور پر قائیم کیا۔
18 یہ کہکر کہ میَں کنعان کا مُلک تجھ کو دُونگا۔ وہ تمہارا مَوروثی حصہ ہوگا۔
19 اُس وقت تُم شُمار میں تھوڑے تھےبلکہ بہت ہی تھوڑے اور مُلک میں پردیسی تھے۔
20 وہ ایک قوم سے دُوسری قوم میں اور ایک مملکت سے دوسری مملکت میں پھرتے رہے۔
21 اُس نے کسی شخص کو اُ ن پر ظلہم کرنے نہ دِیا بلکہ اُنکی خاطرِ بادشاہوں کو تنبیہ کی۔
22 کہ تُم میرے ممسوُحوں کو نہ چھُوؤاور میرے نبیوں کو نہ ستاؤ۔
23 اَے سب اہل زمین! خُداوند کے حُضور گاؤروز بروز اپسکی نجات کی بشارت دو۔
24 قوموں میں اُسکے جلال کا سب لوگوں میں اُسکے عجائب کا بیان کرو
25 کیونکہ خُداوند بُزرگ اور نہایت ستِایش کے لائق ہے۔ وہ سب معبودوں سے زیادہ مُہیب ہے۔
26 اِسلئے کہ اور قَوموں کے سب معبود محض بت ہیں ۔ لیکن خُداوند نے آسمانوں کو بنایا۔
27 عظمت اور جلال اُسکے حضور میں ہیں اور اُسکے ہاں قدرت اور شادمانی ہیں ۔
28 اَے قَوموں کے قبیلو! خُداوند کیخُداوند ہی کی تمجید و تعظیم کرو ۔
29 خُداوند کی ا۔یسی تمجید کرو جو اُسکے نام کے شایاں ہے ۔ ہدیہ لاؤ اور اُسکے حضور آؤ۔پاک آرایش کے ساتھ خُداوند کو سجدہ کرو۔
30 اَے سب اہل زمین! اُسکے حضور کانپتے رہو۔ جہان قائم ہے اور اُسے جنبش نہیں ۔
31 آسمان خُوشی منائے اور زمین شادمان ہو۔وہ قَوموں میں اعلان کریں کہ خُداوند سلطنت کرتا ہے ۔
32 سمنُدر اور اُسکی معموری شور مچائےمَیدان اور جو کچھ اُس میں ہے باغ باغ ہو۔
33 تب جنگل کے درخت خُوشی سے خُداوند کے حُضُور گانے لگینگے۔ کیونکہ وہ زمین کا ِنصاف کرنے کو آرہا ہے۔
34 خُداوند کا شُکرکرو اسلئے کہ وہ نیک ہے۔کیونکہ اُسکی شفقت ابدی ہے۔
35 تُم کہو اَے ہماری نجات کے خُدا ہمکو بچالے اور قَوموں میں سے ہمکو جمع کر اور اُن سے ہمکو رہائی دے۔
36 خُداوند اِسرائیل کا خُدا ازل سے ابد تک مُبارک ہو!اور سب لوگو بول ُتھے آمین اور اُنہوں نے خُداوند کی ستایش کی۔
37 اور اپس نے وہاں خُداوند کے عہد کے صندوق کے آگے آسف اور اُسکے بھائیوں کو ہر روز کے ضروری کام کے مُطابق ہمیشہ صندُوق کے آبے خِدمت کرنے کو چھوڑا۔
38 اور عوبیدادوم اور اُسکے اڑسٹھ بھائیوں کو اور عوبیدادوم بن یدوتون اور ھوسہ کو تاکہ دربان ہو۔
39 اور صُدوق کاہن اور اُسکے کاہن بھائیوں کو خُداوند کے مسکن کے آگے جبعون کے اُونچے مقام پر اِسلئے۔
40 کہ وہ خُداوند کی شرِیعت کی سب لکھی ہُوئی باتوں کے مُطابق جو اُس نے اِسرائیل کو فرمائیں ہر صُبح اور شام سو ختنی قربانی کے مذبح پر خُداوند کے لئے سو ختنی قُربانی سوختنی قُربانیاں چڑھائیں ۔
41 اور اُنکے ساتھ ہیمان اور یدولون اور باقی چُنے ہُوئے آدمیوں ککو جا نام بنام مذکور ہُوئے تھے تاکہ خُداوند کا شُکر کریں کیونکہ اُسکی شفقت ابی ہے ۔
42 اُن ہی کے ساتھ ہیمان اور یدوتون تھے جو بجانے والوں کے لئے تُرہیاں اور جھانجھیں اور خُدا کے گیتوں کے ل۴ے باجے لئے ہوئے تھے اور بنی یدوتوں دربان تھے۔ ۰
43 تب سب لوگ اپنے اپنے گھر گئے اور داؤد لوَٹا کہ اپنے گھررانے کو برکت دے۔