زکریاہ
باب 3
اور اُس نے مجھے یہ دکھایا کہ سردار کاہن یشوع خُداوند کے فرشہ کے سامنے کھڑا ہے اور شیطان اُس کے دہنے ہاتھ استادہ ہے تاکہ اُس کا مقابلہ کرے۔
2 اور خُداوند نے شیطان سے کہا اے شیطان ! خُداوند تُجھے ملامت کرے۔ ہاں وُہ خُدا وند جس نے یروشیلم کو قبول کیا ہے تُجھے ملامت کرے۔ کیا یہ وُہ لُکٹی نہیں جو آگ سے نکالی گی ہے۔
3 اور یشوع میلے کپڑے پہنے فرشتہ کے سامنے کھڑا تھا۔
4 پھر اُس نے اُن سے جو اس کے سامنے کھڑے تھے کہا اس کے میلے کپڑے اُتار دواور اُس سے کہا دیکھ میں نے تیری بدکرداری تُجھ سے دُور کی اور میں تُجھے نفیس پوشاک پہناوں گا۔
5 اور اُس نے کہا کہ اُس کے سر پر صاف عمامہ رکھو تب اُنہوں نے اُس کے سر پر صاف عمامہ رکھا اور پوشاک پہنائی اور خُدا وند کا فرشتہ اُس کے پاس کھڑا رہا۔
6 اور خُداوند کے فرشتہ نے یُشوع سے تاکید کر کے کہا۔
7 ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ تُو میری راہوں پر چلے اور میرے احکام پر عمل کرے تو میرے گھر پر حکُومت کرے گا اور میرے بارگاہوں کا نگہبان ہوگااور میں تُجھے ان میں جو یہاں کھڑے ہیں آنے جانے کی اجازت دُوں گا۔
8 اب اے یشوع سردار کاہن سُن تُو اور تیرے رفیق جو تیرے سامنے بیٹھے ہیں۔ وہ اس بات کا ایماہیں کہ میں اپنے بندہ یعنی شاخ کو لانے والا ہُوں ۔
9 کیونکہ اُس پتھر کو جو میں نے یُشوع کے سامنے رکھا ہے دیکھ اُس پر سات آنکھیں ہیں۔ دیکھ میں اس پر کندہ کروں گا ربُ الافواج فرماتا ہے اور میں اس مُلک کی بدکرداری کو ایک ہی دن میں دُور گا۔
10 ربُ الافواج فرماتا ہے اُسی روز تُم میں سے ہر ایک اپنے ہمسایہ کو تاک اور انجیر کے نیچے بُلاے گا۔