گنتی
باب 3
اور جس روز خداوند نے کوہ سینا پر موسیٰ سے باتیں کیں تب ہارون اور موسیٰ کے پاس یہ اولاد تھی
2 اور ہارون کے بیٹوں کے نام یہ ہیں ند ب جو پہلوٹھا تھا اور ابیہوع اور الیعزر اور اتمر
3 ہاورن کے بیٹے کو کہانت کے لیے ممسوح ہوئے اور جنکو اس نے کہانت کی خدمت کے لیے مخصوص کیا انکے نام یہ ہیں
4 ند ب اور ابیہود تو جب انہوں نے دشت سینا میں خداوند کے حضور اوپری آگ گذرانی تب ہی خداوند کے سامنے مر گئے اور وہ بے اولاد بھی تھےاور الیعزر اورا تمر اپنے باپ ہارون کے سامنے کہانت کی خدمت کو انجام دیتے تھے
5 اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
6 لاوی کے قبیلہ کو نزدیک لا کر ہارون کاہن کے آگے حاضرکر تاکہ وہ اسکی خدمت کریں
7 اور جو کچھ اس کی طرف سےاور جماعت کی طرف سے انکو سونپا جائے وہ سب کی خیمہ اجتماع کے آگے نگہبانی کریں تاکہ مسکن کی خدمت بجا لائیں
8 اور خیمہ اجتماع کے سب سامان کی اور بنی اسرائیل کی ساری امانت کی حفاظت کریں تاکہ مسکن کی خدمت بجا لائیں
9 اور تو لاویوں کو ہارون اور اسکے بیٹوں کے ہاتھ میں سپردکر بنی اسرائیل کی طرف سے وہ بالکل اسے دی دئیے گئے ہیں
10 اور ہارون اور اسکےبیٹوں کو مقرر کر اور وہ اپنی کہانت کو محفوظ رکھیں اور اگر کوئی اجنبی نزدیک آئے تو وہ جان سے مارا جائے
11 اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
12 کہ دیکھ میں نے بنی اسرائیل میں سے لاویوں کو اس سبھوں کے بدلے لے لیا ہے جوا سرائیلیوں میں پہلوٹھی کے بچے تھے سو لاوی میرے ہوں
13 کیونکہ سب پہلوٹھے میرے ہیں کہ جس دن میں نے ملک مصر میں سب پہلوٹھوں کو مارا اسی دن میں نے بنی اسرائیل کے سب پہلوٹھوں کو کیا انسان کیا حیوان اپنے لیے مقدس کیا سو وہ ضرور میرے ہوں میں خداوند ہوں
14 پھر خداوند نے دشت سینا میں موسیٰ سے کہا
15 بنی لاوی کو انکے آبائی خاندانوں اور گھرانوں کے مطابق شمار کر یعنی ایک مہینے اور اس سے اوپر اوپر کے ہر لڑکے کو گننا
16 چنانچہ موسیٰ نے خداوند کے حکم کے مطابق جو اس نے اس کو دیا تھا انکو گنا
17 جیرسون اور قہات اور مراری
18 جیرسون کے بیٹوں کے نام جن سے ان کے خاندان چلے یہ ہیں لبنی اور سمعی
19 اور قہاتکے بیٹوں کے نام جن سے ان کے خاندان چلے عمرام اور اضہار اور حبرون اور عزی ایل اور موشی ہیں لاویوں کے گھرانے ان کے آبائی خاندانوں کے مطابق یہی ہیں
20
21 اور جیرسونیوں سے لبنیوں اور سمعیوں کے خاندان چلے اور یہ جیسونیوں کے خاندان ہیں
22 ان میں جتنے فرزند نرینہ ایک مہینہ اور اس سے اوپر اوپر کے تھے وہ سب گنے گئےاور ان کا شمار سات ہزار پانچ سو تھا
23 جیرسونیوں کے خاندانوں کے آدمی مسکن کے پیچھے مغرب کی طرف اپنے ڈیرے ڈالا کریں
24 اور لا ایل کا بیٹا لیاسف جیرسونیوں کے آبائی خاندانوں کا سردار ہو
25 اور خیمہ اجتماع کے جو سامان بنی جیرسون کی حفاظت میں سونپے جائیں وہ یہ ہیں مسکن اور خیمہ اور اس کا غلا ف اور خیمہ اجتماع کے دروازہ کا پردہ ۔
26 مسکن اور مذبح کے گر د کے پردے اورصحن کے دروازہ کا پردہ اوروہ سب رسیاں جو اس میں کام آتی ہیں
27 اور قہات سے عمرامیوں اور اضہاریوں اور حبرونیوں اور عزی ایلیوں کے خاندان چلے یہ قہاتیوں کے خاندان ہیں
28 انکے فرزند نرینہ ایک مہینہ اور اس کے اوپر اوپر کے آٹھ ہزار چھ سو تھے مقدِ س کی نگہبانی انکے ذمہ تھی
29 بنی قہات کے خاندانوں کے آدمی مسکن کی جنوبی سمت میں اپنے ڈیرے ڈالا کریں
30 اور عزی ایل کا بیٹا الیصفن قہاتیوں کے گھرانے کے آبائی خاندان کا سردار ہو
31 اور صندوق اور میز اور شمعدان اور دونوں مذبحے اور مقدس کے ظروط جو عبادت کے کام میں آتے ہیں اورپردے اور مقدس میں پرتنے کا سامان یہ سب ان کے ذمہ ہو
32 اور ہارون کاہن کا بیٹا الیعزر لاویوں کے سرداروں کا سردار اور مقدس کے متولیوں کا ناظر ہو۔
33 مراری سے محلیوں اور موشیوں کے خاندان چلے یہ مراریوں کے خاندان ہیں
34 ان میں جتنے فرزند نرینہ اور ایک ایک مہینہ سے اوپر اوپر کے تھے وہ چھ ہزار دو سو تھے
35 اور ابی خیل کا بیٹا صوری ایل مراریوں کے خاندان کا سردار ہو یہ لوگ مسکن کی شمالی سمت میں پنے ڈیرے ڈالا کریں
36 اور مسکن کے تختوں او ربینڈوں اور ستونوں اور خانوں اور اسکے سب آلات اور اسکی خدمت کے سب لوازم کی محافظت
37 اور صحن کے گردا گرد کے ستونوں اور اس کے خانوں اور میخوں اور رسیوں کی نگرانی بنی مراری کےذمہ ہو
38 اور مسکن کے آگے مشرق کی طرف جدھر سے سورج نکلتا ہے یعنی خیمہ اجتماع کے آگے موسیٰ اور ہارون اور اسکے بیٹے اپنے ڈیرے ڈالا کریں اور بنی اسرائیل کے بدلے مقدس کی حفاظت کیا کریں اورجو اجنبی شخص نزدیک آئے وہ جان سے مارا جائے
39 سو لاویوں میں سے جنتے ایک مہینے اورا س سے اوپر اوپر کی عمر کے تھے انکو موسیٰ اور ہارون نے خداوند نے حکم کے موافق انکے گھرانوں کے مطابق گنا گیا وہ شمار میں بائیس ہزار تھے
40 اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ بنی اسرائیل کے سب نرینہ پہلوٹھے ایک مہینے اور اس سے اوپر اوپر کے گن لے اور انکےناموںکا شمار لگا
41 اور بنی اسرائیل کے سب پہلوٹھوں کے عوض لاویوں اور اور بنی اسرائیل کے سب چوپایوں کے سب پہلوٹھوں کے عوض لاویوں کے چاپویوں کے پہلوٹھوں کو میرےلیےلے میں خداوند ہوں
42 چنانچہ خداوند کے حکم کے مطابق بنی اسرائیل کے سب پہلوٹھوں کو گنا
43 سو جتنے نرینہ پہلوٹھے ایک مہینہ اور اس سے اوپراوپر کی عمر کے گنے گئے وہ ناموں کے شمار کے مطابق بائیس ہزار دو سو تہتر تھے
44 اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
45 بنی اسرائیل کے سب پہلوٹھوں کے بدلےلاویوں کو اور انکے چوپایوں کے بدلے لاویوں کے چوپایوں کو لے اور لاوی میرے ہوں میں خداوند ہوں
46 اور بنی اسرائیل کے پہلوٹھوں میں جو دو سو تہتر لاویوں کے شمار سے زیادہ ہیں انکے فدیے کے لیے
47 سو مقدس کی مثقال کے حساب سے فی کس پانچ مثقال لینا ( ایک مثقال بیس جیرا کا ہوتا ہے )
48 اور انکے فدیے کا روپیہ جو شمار میں زیادہ ہے تو ہارون اور اسکےبیٹوں کو دینا
49 سو جو ان سے جنکو لاویوں سے چھڑایا تھا شمار میں زیادہ نکلے انکے فدیہ کا روپیہ موسیٰ نے ان سے لیا
50 یہ روپیہ اس نے بنی اسرائیل کے پہلوٹھوں سے لیا سو مقدس کی مثقال کے حساب سے ایک ہزار تین سو پینسٹھ مثقالیں وصول ہوئیں
51 اور موسیٰ نے خداوند کے حکم کے مطا بق فدیہ کا روپیہ جیسا خداوند نے موسیٰ کو فرمایا تھا ہارون اور اسکے بیٹوں کودیا۔