مینه
- غرض اِیمان اُمِید محبّت یہ تِینوں دائِمی ہیں مگر افضل اِن میں محبّت ہے -
اول کورنتيان 13: 13 -
اُس نے اُس سے کہا کہ خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے محبّت رکھ۔ بڑا اور پہلا حُکم یِہی ہے۔ اور دُوسرا اِس کی مانِند یہ ہے کہ اپنے پڑوسِی سے اپنے برابر محبّت رکھ۔ اِنہی دو حُکموں پر تمام توریت اور انبیا کے صحِیفوں کا مدار ہے -
متى 22: 37-40 -
کِیُونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی محبّت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بَیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے -
جان 3: 16 -
سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ آپس میں بڑی محبّت رکھّو کِیُونکہ محبّت بہُت سے گُناہوں پر پردہ ڈال دیتی ہے -
اول پطروس 4: 8 -
ہم نے محبّت کو اِسی سے جانا ہے کہ اُس نے ہمارے واسطے اپنی جان دے دی اور ہم پر بھی بھائِیوں کے واسطے جان دینا فرض ہے۔ جِس کِسی کے پاس دُنیا کا مال ہو اور وہ اپنے بھائِی کو محُتاج دیکھ کر رحم کرنے میں دریغ کرے تو اُس میں خُدا کی محبّت کیونکر قائِم رہ سکتی ہے؟ اَے بچّو! ہم کلام اور زبان ہی سے نہِیں بلکہ کام اور سَچّائی کے ذرِیعہ سے بھی محبّت کریں -
جان ۱ 3: 16-18 -
اَے عِزیزو! آؤ ہم ایک دُوسرے سے محبّت رکھّیں کِیُونکہ محبّت خُدا کی طرف سے ہے اور جو کوئی محبّت رکھتا ہے وہ خُدا سے پَیدا ہُؤا ہے اور خُدا کو جانتا ہے۔ جو محبّت نہِیں رکھتا وہ خُدا کو نہِیں جانتا کِیُونکہ خُدا محبّت ہے -
غلاتیان 5: 14 -
اگر تُم مُجھ سے محبّت رکھتے ہوتو میرے حُکموں پر عمل کروگے
جان 14: 15 -
بادشاہ جواب میں اُن سے کہے گا مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں چُونکہ تُم نے میرے اِن سب سے چھوٹے بھائِیوں میں سے کِسی ایک کے ساتھ یہ سُلُوک کِیا اِس لِئے میرے ہی ساتھ کِیا -
متى 25: 40 -
پَس جو کُچھ تُم چاہتے ہو کہ لوگ تُمہارے ساتھ کریں وُہی تُم بھی اُن کے ساتھ کرو کِیُونکہ توریت اور نبِیوں کی تعلِیم یِہی ہے -
متى 7: 12 -
اگر کِسی کو دُوسرے کی شِکایت ہو تو ایک دُوسرے کی برداشت کرے اور ایک دُوسرے کے قُصُور مُعاف کرے۔ جَیسے خُداوند نے تُمہارے قُصُور مُعاف کِئے وَیسے ہی تُم بھی کرو۔ اور اِن سب کے اُوپر محبّت کو جو کمال کا پٹکا ہے باندھ لو -
کولسیان 3: 13, 14 -
جو کُچھ کرتے ہو محبّت سے کرو -
اول کورنتيان 16: 14 -
اِس سے زیادہ محبّت کوئی شَخص نہِیں کرتا کہ اپنی جان اپنے دوستوں کے لِئے دیدے
جان 15: 13 -
ہم اِس لِئے محبّت رکھتے ہیں کہ پہلے اُس نے ہم سے محبّت رکھّی
جان 4: 19 -
کِیُونکہ مُجھ کو یقِین ہے کہ خُدا کی محبّت ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوع میں ہے اُس سے ہم کو نہ مَوت جُدا کرسکیگی نہ زِندگی۔ نہ فرِشتے نہ حکُومتیں ۔ نہ حال کی نہ اِستقبال کی چِیزیں ۔ نہ قُدرت نہ بُلندی نہ پستی نہ کوئی اَور مخلوق -
د روميانو 8: 38, 39 -
مَیں تُمہیں ایک نیا حُکم دیتا ہُوں کہ ایک دُوسرے سے محبّت رکھّو کہ جَیسے مَیں نے تُم سے محبّت رکھّی تُم بھی ایک دُوسرے سے محبّت رکھّو۔ اگر آپس میں محبّت رکھّو گے تو اِس سے سب جانیں گے کہ تُم میرے شاگِرد ہو -
جان 13: 34, 35 -
جِس کے پاس میرے حُکم ہیں اور وہ اُن پر عمل کرتا ہے وُہی مُجھ سے محبّت رکھتا ہے اور جو مُجھ سے محبّت رکھتا ہے وہ میرے باپ کا پیارا ہوگا اور مَیں اُس سے محبّت رکھُّونگا اور اپنے آپ کو اُس پر ظاہِر کرُوں گا۔ اُس یہُودہ نے جو اِسکریوتی نہ تھا اُس سے کہا اَے خُداوند! کیا ہُؤا کہ تُو اپنے آپ کو ہم پر ظاہِر کیا چاہتا ہے مگر دُنیا پر نہِیں؟۔ یِسُوع نے جواب میں اُس سے کہا کہ اگر کوئی مُجھ سے محبّت رکھے تو وہ میرے کلام پر عمل کرے گا اور میرا باپ اُس سے محبّت رکھّے گا اور ہم اُس کے پاس آئیں گے اور اُس کے ساتھ سکونت کریں گے۔ جو مُجھ سے محبّت نہِیں رکھتا وہ میرے کلام پر عمل نہِیں کرتا اور جو کلام تُم سُنتے ہو وہ میرا نہِیں بلکہ باپ کا ہے جِس نے مُجھے بھیجا
جان 14: 21-24 -
محبّت بے ریا ہو۔ بدی سے نفرت رکھّو نیکی سے لپٹے رہو -
د روميانو 12: 9 -
اَے عِزیزو! جب خُدا نے ہم سے اَیسی محبّت کی تو ہم پر بھی ایک دُوسرے سے محبّت رکھنا فرض ہے
جان ۱ 4: 11 -
اور ہم کو اُس کی طرف سے یہ حُکم مِلا ہے کہ جو کوئی خُدا سے محبّت رکھتا ہے وہ اپنے بھائِی سے بھی محبّت رکھّے۔
جان ۱ 4: 21 -
تُو اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری طاقت سے خداوند اپنے خدا سے محبت رکھ
تثنیه 6: 5 -
پس اے اسرائیل ! خداوند تیرا خدا تجھ سے اِس کے سِوا اور کیا چاہتا ہے کہ تُو خداوند اپنے خدا کا خوف مانے اور اُسکی سب راہوں پر چلے اور اُسے محبت رکھے اور اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان سے خداوند اپنے خدا کی بندگی کرے
تثنیه 10: 12 -
تاکہ تو خداوند اپنے خدا ے محبت رکھے اور اُسکی بات سُنے اور اُسی سے لپٹا رہے کیونکہ وہی تیری زندگی اور تیری عمر کی درازی ہے تاکہ تپو اُس ملک میں بسا رہے جسکو تیرے باپ دادا ابراہام اور اضحاق اور یعقوب کو دینے کی قسم خدوند نے اُن سے کھائی تھی
تثنیه 30: 20 -
فقط اِتنا ہو کہ تُم خُداوند سے ڈرو اور اپنے سارے دِل اور سّچائی سے اُسکی عبادت کرو کیونکہ سوچو کہ اُس نے تُمہارے لئِے کیسے بڑے کام کئِے ہیں
سموئیل 12: 24 -
میں نے خُداوند کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھا ہے۔ چونکہ وہ میرے دہنے ہاتھ ہے اِس لئے مجھے جنبش نہ ہوگی۔ اِسی سبب سے میرا دِل خُوش اور میری رُوح شادمان ہے۔ میرا جسم بھی امن وامان میں رہےگا
زبور 16: 8, 9 -
جیسے ہرنی پانی کے نالوں کو ترستی ہےویسے ہی اُے خُدا!میری روح تیرے لِئے ترستی ہے۔ میری روح خُدا کی ۔ زِندہ خُدا کی پیاسی ہے۔میں کب جاکر خُدا کے حضور حاضر ہوں گا؟
زبور 42: 1, 2 -
اَے خُدا ! تُو میرا خُدا ہے۔ میَں دِل سے تیرا طالِب ہونگا۔خُشک اور پیاسی اور میرا جِسم تیرا مُشتاق ہے
زبور 63: 1 -
میری جان کو تیری ہی دُھن ہے۔تیرا دہنا ہاتھ مجھے سنبھالتا ہے
زبور 63: 8 -
آسمان پر تیرے سِوا میرا کون ہے؟ اور زمین پر تیرے سِوا میَں کِسی کا مُشتاق نہیں۔ گو میرا جسم اور میرا دِل زائل ہو جائیں تو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوت اور بخرہ ہے
زبور 73: 25, 26 -
کیونکہ وہ ترستی جان کو سیر کرتا ہے۔اور بھوکی جان کو نعمتوں سے مالامال کرتا ہے
زبور 107: 9 -
میَں خُداوند سے مُحبت رکھتا ہوں۔کیونکہ اُس نے میری فریاد سُنی اور میری منّت سُنی ہے۔ چُونکہ اُس نے میری طرف کان لگایا۔ اِسلئے میں عُمر بھر اُس سے دُعا کروں گا
زبور 116: 1, 2 -
بدن کا چراغ آنکھ ہے۔ پَس اگر تیری آنکھ درُست ہو تو تیرا سارا بَدَن روشن ہوگا
متى 6: 22 -
بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُصکی راستبازی کی تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی
متى 6: 33 -
اور جِس کِسی نے گھروں یا بھائِیوں یا بہنوں یا باپ یا ماں یا بچّوں یا کھیتّوں کو میرے نام کی خاطِر چھوڑ دِیا ہے اُس کو سوگُنا مِلے گا اور ہمیشہ کی زِندگی کا وارِث ہوگا
متى 19: 29 -
تُم مُجھ میں قائِم رہو اور مَیں تُم میں۔ جِس طرح ڈالی اگر انگُور کے دَرخت میں قائِم نہ رہے تو اپنے آپ سے پھَل نہِیں لاسکتی اُسی طرح تُم بھی اگر مُجھ میں قائِم نہ رہو تو پھَل نہِیں لاسکتے
جان 15: 4 -
عالمِ بالا کی چِیزوں کے خیال میں رہو نہ کہ زمِین پر کی چِیزوں کے
کولسیان 3: 2 -
اور خُدا کی محبّت یہ ہے کہ ہم اُس کے حُکموں پر عمل کریں اور اُس کے حُکم سخت نہِیں
جان ۱ 5: 3