شیطان کا مقابلہ


  • تب مغرب کے باشندے خداوند کے نام سے ڈریں گے اور مشرق کے باشندے اُس کے جلال سے کیونکہ وہ دریا کے سیلاب کی طرح آئے گا جو خداوند کے نام سے رواں ہو
    أیسعیاہ 59: 19
  • پھِر اُس نے اپنے بارہ شاگِردوں کو پاس بُلاکر اُن کو ناپاک رُوحوں پر اِختیّار بخشا کہ اُن کو نِکالیں اور ہر طرح کی بِیماری اور ہر طرح کی کمزوری کو دُور کریں
    متّی 10: 1
  • میں آسمان کی بادشاہی کی کُنجیاں تُجھے دُوں گا اور جو کُچھ تُو زمِین پر باندھے گا وہ آسمان پر بندھیگا اور جو کُچھ تُو زمِین پر کھولے گا وہ آسمان پر کھُولے گا
    متّی 16: 19
  • مگر اُس نے مُڑکر اپنے شاگِردوں پر نِگاہ کر کے پطرس کو ملامت کی اور کہا اَے شَیطان میرے سامنے سے دُور ہو کِیُونکہ تُو خُدا کی باتوں کا نہِیں بلکہ آدمِیوں کی باتوں کا خیال رکھتا ہے
    مرقس 8: 33
  • پھِر اُس نے اُن بارہ کو بُلا کر اُنہِیں سب بد رُوحوں پر اور بِیمارِیوں کو دُور کرنے کے لِئے قُدرت اور اِختیّار بخشا
    لُوقا 9: 1
  • وہ ستر خُوش ہوکر پھِر آئے اور کہنے لگے اَے خُداوند تیرے نام سے بد رُوحیں بھی ہمارے تابِع ہیں
    لُوقا 10: 17
  • دیکھو مَیں نے تُم کو اِختیّار دِیا کہ سانپوں اور بِچھُوّؤں کو کُچلو اور دُشمن کی ساری قُدرت پر غالِب آؤ اور تُم کو ہرگِز کِسی چِیز سے ضرر نہ پہُنچیگا
    لُوقا 10: 19
  • اِس لِئے کہ ہماری لڑائی کے ہتھیار جِسمانی نہِیں بلکہ خُدا کے نزدِیک قلعوں کو ڈھا دینے کے قابِل ہیں۔ چُنانچہ ہم تصّوُرات اور ہر ایک اُونچی چِیز کو جو خُدا کی پہچان کے برخِلاف سر اُٹھائے ہُوئے ہے ڈھا دیتے ہیں اور ہر ایک خیال کو قَید کر کے مسِیح کا فرمانبردار بنا دیتے ہیں
    کُرنتھِیوں ۲ 10: 4, 5
  • اور اِبلِیس کو مَوقع نہ دو
    افسیوں 4: 27
  • غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔ خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ تُم اِبلِیس کے منصُوبوں کے مُقابلہ میں قائِم رہ سکو
    افسیوں 6: 10, 11
  • اَے بچّو! تُم خُدا سے ہو اور اُن پر غالِب آگئے ہو کِیُونکہ جو تُم میں ہے وہ اُس سے بڑا ہے جو دُنیا میں ہے
    یُوحنّا ۱ 4: 4
  • تُم ہوشیار اور بیدار رہو۔ تُمہارا مُخالِف اِبلِیس گرجنے والے شیر ببر کی طرح ڈھُونڈتا پھِرتا ہے کہ کِس کو پھاڑ کھائے۔ 9 تُم اِیمان میں مضبُوط ہوکر اور یہ جان کر اُس کا مُقابلہ کرو کہ تُمہارے بھائِی جو دُنیا میں ہیں اَیسے ہی دُکھ اُٹھا رہے ہیں
    پطرس ۱ 5: 8, 9
  • جو شَخص گُناہ کرتا ہے وہ اِبلِیس سے ہے کِیُونکہ اِبلِیس شُرُوع ہی سے گُناہ کرتا رہا ہے۔ خُدا کا بَیٹا اِسی لِئے ظاہِر ہُؤا تھا کہ اِبلِیس کے کاموں کو مِٹائے
    یُوحنّا ۱ 3: 8