حکمت


  • ااَے خُداوند! میرے دُشمنوں کے سبب سے مجھے اپنی صداقت میں چَلا۔ میرے آگے آگے اپنی راہ کو صاف کردے
    زبُور 5: 8
  • اَے خُداوند! اپنی راہیں مجھے دِکھا اپنے راستے مجھے بتادے۔ 5 مجھے اپنی سچائی پر چلا اور تعلیم دے۔ کیونکہ تُو میرا نجات دینے والا خُدا ہے۔ مَیں دِن بھر تیرا ہی منتظر رہتا ہوں
    زبُور 25: 4, 5
  • وہ حلیموں کو اپنی راہ بتائیگا
    زبُور 25: 9
  • اَے خُداوند مجھے اپنی راہ بتا اور میرے دُشمنوں کے سبب سے مجھے ہموار راستہ پر چلا
    زبُور 27: 11
  • مَیں تجھے تعلیم دُونگا اور جس راہ پر تجھے چلنا ہوگا تجھے بتاؤنگا۔ مَیں تجھے صلاح دُونگا۔ میری نظر تجھ پر ہوگی
    زبُور 32: 8
  • انسان کی روشیں خُداوند کی طرف سے قائم ہیں اور وہ اُس کی راہ سے خُوش ہے
    زبُور 37: 23
  • تُو اپنی مصلحت سے میری رہنمائی کریگا اور آخر کار مجھے جلال میں قبول فرمائے گا
    زبُور 73: 24
  • میری آنکھیں کھول دے تاکہ میں تیری شریعت کے عجائب دیکھوں
    زبُور 119: 18
  • تیرا کلام میرے قدموں کے لئے چراغ اور میری راہ کے لئے روشنی ہے
    زبُور 119: 105
  • تیری باتوں کی تشریح نور بخشتی ہے۔ وہ سادہ دِلوں کو عقکمند بناتی ہے
    زبُور 119: 130
  • صُبح کو مجھے اپنی شفقت کی خبر دے۔ کیونکہ میرا توکل تجھ پر ہے۔ مجھے وہ راہ بتا جِس پر میَں چلوں۔ کیونکہ میَں اپنا دِل تیری ہی طرف لگاتا ہوں
    زبُور 143: 8
  • سارے دِل سے خداوند پر توکل کراور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر ۔ اپنی سب راہوں میں اُسکو پہچان اور وہ تیری راہنمائی کریگا
    اِمثال 3: 5, 6
  • یہ چلتے وقت تیری رہبری اور سوتے وقت تیری نگہبانی اور جٓاگتے وقت تجھ سے باتیں کر یگی
    اِمثال 6: 22
  • اور جب تو دہنی یا بائیں طرف مڑے تو تیرے کان پیچھے سے یہ آواز سنیں گے کہ راہ یہی ہے اس پر چل
    أیسعیاہ 30: 21
  • اور اندھوں کو اس راہ سے جسے وہ نہیں جانتے لے جاونگا میں انکو ان راستوں سے جن سے وہ آگاہ نہیں لے چلونگا۔ میں انکے آگے تاریکی کو روشنی اور اونچی نیچی جگہوں کو ہموار کر دونگا میں ان سے یہ سلوک کرونگا اور اور ان کو ترک نہ کرونگا
    أیسعیاہ 42: 16
  • خُدا وند خُدانے مجھ کو شاگرد کی زبان بخشی تاکہ میں جانوں کہ کلام کے وسیلہ سے کس طرح تھکے ماندےکی مددکروں۔وہ مجھے ہر صبح جگاتا ہے اور میرا کان میں لگاتا ہے۔تاکہ شاگردوں کی طرح سُنوں
    أیسعیاہ 50: 4
  • اور خدا وند سدا تیری را ہنمائی کرے گا اور خشک سالی میں تجھے سیر کرےگااور تیری ہڈیوں کو قوت بخشے گا۔پس تو سیراب باغ کی مانند ہوگا اور اس کے چشمہ کی مانند جس کا پانی کم نہ ہو
    أیسعیاہ 58: 11
  • اَے خداوند ! میں جانتا ہوں کہ اِنسا ن اپنی روش میں اپنے قدموں کی راہنمائی نہیں کر سکتا
    یرمیاہ 10: 23
  • وہ روتے اور مناجات کرتے ہوئے آئینگے ۔میں اُنکی راہبری کرونگا میں اُنکو پانی کی ندیوں کی طرف راہ راست پر چلا ؤنگا جس میں وہ ٹھوکر نہ کھا ئینگے کیونکہ میں اِسراؔ ئیل کا باپ ہوں اور افراؔ ئیم میرا پہلوٹھا ہے
    یرمیاہ 31: 9
  • کِیُونکہ ہم اِیمان پر چلتے ہیں نہ کہ آنکھوں دیکھے پر
    کُرنتھِیوں ۲ 5: 7
  • کِیُونکہ خُدا کا کلام زِندہ اور مؤثّر اور ہر ایک دو دھاری تلوار سے زِیادہ تیز ہے اور جان اور رُوح اور بند بند اور گُودے گُودے کو جُدا کر کے گُذر جاتا ہے اور دِل کے خیالوں اور اِرادوں کو جانچتا ہے
    العبرانيين 4: 12
  • اور قاضیوں سے کہا کہ جو کُچھ کرو سوچ سمجھ کر کرو کیونکہ تُم آدمیوں کی طرف سے نہیں بلکہ خُداوند کی طرف سے عدالت کرتے ہو اور وہ فیصلہ میں تُمہارے ساتھ ہیں
    ۔توارِیخ ۲ 19: 6
  • بلکہ عقل کو پُکارے اور فہم کے لئے آوازبلندکرے۔ اور اُسکو اَیسا ڈھونڈےجیسےچاندی کواور اُسکی ایسی تلاش کرے جیسی پوشیدہ خزانوں کی توتوخداوندکے خوف کو سمجھایگا اور خدا کی معرفت کو حاصل کر یگا کیونکہ خداوند حکمت بخشتا ہے۔علم وفہم اُسی کے منہ سے نکلتے ہیں
    اِمثال 2: 3, 5, 6
  • دل کی تدبیریں اِنسان سے ہےلیکن زبان کا جواب خدواند کی طرف سے ہے
    اِمثال 16: 1
  • شریر عدل سے آگاہ نہیں لیکن خداوند کے طالب سب کچھ سمجھتے ہیں
    اِمثال 28: 5
  • اور خداوند کی روح اُس پر ٹھہرے گی ۔حکمت اور خرد کی روح مصلحت اور قدرت کی روح معرفت اور خداوند کے خوف کی روح ۔ اوراسکی شادمانی خداوند کے خوف میں ہو گی اور وہ نہ اپنی آنکھوں کے دیکھنےکے مطابق انصاف کریگا اور نہ اپنے کانوں کے سننے کے مطابق فیصلہ کریگا
    أیسعیاہ 11: 2, 3
  • تب خُدا نے اُن چاروں جوانوں کو معرفت اور ہر طرح کی حکمت اور علم میں مہارت بخشی اور دانی ایل ہر طرح کی رویا اور خواب فہم تھا
    دانی ایل 1: 17
  • لیکِن اگر تُم میں سے کِسی میں حِکمت کی کم ہو تو خُدا سے مانگے جو بغَیر ملامت کِئے سب کو فَیّاضی کے ساتھ دیتا ہے۔ اُس کو دی جائے گی
    یعقُوب 1: 5
  • صُبح کو مجھے اپنی شفقت کی خبر دے۔ کیونکہ میرا توکل تجھ پر ہے۔ مجھے وہ راہ بتا جِس پر میَں چلوں۔ کیونکہ میَں اپنا دِل تیری ہی طرف لگاتا ہوں
    زبُور 143: 8
  • مجھے سِکھا کہ تیری مرضی پر چلوں اِسلئے کہ تُو میرا خُدا ہے۔ تیری نیک روح مجھے راستی کے مُلک میں لے چلے۔ اَے خُداوند! اپنے نام کی خاطر مجھے زندہ کر۔ اپنی صداقت میں میری جان کو مُصیبت سے نکال
    زبُور 143: 10, 11
  • تاکہ دانا آدمی سُنکر علم میں ترقی کرے اور فہیم آدمی دُرست مشورت تک پُہنچے
    اِمثال 1: 5
  • احمق کی روش اسکی نظر میں درست ہے لیکن دانا نصیحت کو سنتا ہے
    اِمثال 12: 15
  • صلاح کے بغیر ارادے پورے نہیں ہوتے پر صلاحکاروں کی کثرت سے قیام پاتے ہیں
    اِمثال 15: 22
  • مشورت کو سُن اور تربیت پذیر ہو تاکہ توآخر کار دانا ہوجٓائے
    اِمثال 19: 20
  • ہر ایک کام مشورہ سے ٹھیک ہوتا ہے اور تو نیک صلاح لیکر جنگ کر
    اِمثال 20: 18
  • کیونکہ تو نیک صلاح لیکر جنگ کرسکتا ہےاور صلاح کاروں کی کثرت میں سلامتی ہے
    اِمثال 24: 6
  • ظِاہر کے مُوافِق فیَصلہ نہ کرو بلکہ اِنصاف سے فیَصلہ کرو
    یُوحنّا 7: 24
  • مگر جو حِکمت اُوپر سے آتی ہے اوّل تو وہ پاک ہوتی ہے۔ پھِر مِلنسار۔ حلیم اور تربیت پذِیر۔ رحم اور اچھّے پھَلوں سے لدی ہُوئی۔ بے طرفدار اور بے رِیا ہوتی ہے
    یعقُوب 3: 17
  • یہ تِیسری بار مَیں تُمہارے پاس آتا ہُوں۔ دو یا تِین گواہوں کی زبان سے ہر ایک بات ثابِت ہو جائے گی
    کُرنتھِیوں ۲ 13: 1