امن و محبت


  • اور تُو صحیح سلامت اپنے باپ دادا سے جامِلیگا اور نہایت پِیری میں دفن ہوگا۔
    پیَدایش 15: 15
  • خُداوند اپنی اُمت کو زور بخشیگا۔ خُداوند اپنی اُمت کو سلامتی کی برکت دیگا۔
    زبُور 29: 11
  • بدی کو چھوڑ اور نیکی کر۔ صُلح کا طالب ہو اور اُسی کی پیروی کر۔
    زبُور 34: 14
  • لیکن حلیم ملک کے وارث ہونگے اور سلامتی کی فراوانی سے شادمان رہینگے۔
    زبُور 37: 11
  • کامل آدمی پر نگاہ کر اور راستباز کو دیکھ کیونکہ صُلح دوست آدمی کے لئے اجر ہے۔
    زبُور 37: 37
  • تیری شریعت سے مُحبت رکھنے والے مُطمئن ہیں۔ اُنکے لئے ٹھوکر کھانتے کا کوئے موقع نہیں۔
    زبُور 119: 165
  • میَں تو صُلح دوست ہوں پر جب بولتا ہوں تو وہ جنگ پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔
    زبُور 120: 7
  • جب اِنسان کی روشیں خداوند کو پسند آتی ہیں تو وہ اُسکے دشمنوں کی بھی اُسکے دوست بناتا ہے۔
    اِمثال 16: 7
  • مُحبت کا ایک وقت ہے اور عدوات کا ایک وقت ہے۔ جنگ کا ایک وقت ہے اور صلح کا ایک وقت ہے۔
    واعظ 3: 8
  • اس لیے ہمارے لیے ایک لڑکا تولد ہوا اور ہم کو ایک بیٹابخشا گیا اور سلطنت اُسکے کندھے پر ہو گی اور اُس کا نام عجیب مشیرخدائے قادر ابدیت کا باپ سلامتی کا شہزادہ ہو گا۔
    أیسعیاہ 9: 6
  • جسکا دل قائم ہے تو اسے سلامت رکھیگا کیونکہ اس کا توکل تجھ پر ہے۔
    أیسعیاہ 26: 3
  • اورصداقت کا انجام صلح ہو گا اورصداقت کا پھل ابدی آرام و اطمینان ہو گا ۔
    أیسعیاہ 32: 17
  • اور تیرے سب فرزند خُداوندسے تعلم پائیں گے اور تیرےفرزندوں کی سلامتی کا مل ہو گئ۔
    أیسعیاہ 54: 13
  • کیونکہ تم خوشی سے نکلوگے اور سلامتی کے ساتھ روانہ کیے جائو گے۔پہاڑ اور ٹیلے تمہارے سامنے نغمہ پرداز ہوں گے اور میدان کے سب درخت کاٹ دیں گے۔
    أیسعیاہ 55: 12
  • میرا خدا فرماتا ہے کہ شریروں کے لئے سلامتی نہیں ۔
    أیسعیاہ 57: 21
  • وہ سلامتی کا راستہ نہیں جانتے اور اُن کی روش میں انصاف نہیں۔وہ اپنے لئے ٹیڑھی راہ بناتے ہیں۔جو کوئی اُس میں جائےگا سلامتی کو نہ دیکھے گا۔
    أیسعیاہ 59: 8
  • کیونکہ وہ میرے لوگوں کے زخم کو ےُوں ہی سلامتی سلامتی کہکر اچھّا کرتے ہیں حالانکہ سلامتی نہیں ہے ۔
    یرمیاہ 6: 14
  • کیونکہ میں تمہارے حق میں اپنے خیالات کوجانتا ہوں خداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات ۔بُرائی کے نہیں تاکہ میں تم کو نیک انجام کی اُمید بخشوں۔
    یرمیاہ 29: 11
  • یکھ میں اُسے صحت وتندرستی بخشونگا ۔ میں اُنکو شفا دونگا اور امن وسلامتی کی کثرت اُن پر ظاہر کرونگا ۔
    یرمیاہ 33: 6
  • بلا پر بلا آئے گی اور افواہ پر افواہ ہوگی۔
    حزقی ایل 7: 25
  • یعنی اسرائیل کے نبی جو یروشلیم کی بابت نبوت کرتے ہیں اور اسکی سلامتی کی رویا دیکھتے ہیں حالانکہ سلامتی نہیں ہے خداوند خدا فرماتا ہے۔
    حزقی ایل 13: 16
  • اور اپنی چترائی سے ایسے کام کرے گا کہ اُس کی فطرت کے منصوبے اُس کے ہاتھ میں خُوب انجام پائیں گے اور دل میں بڑا گھمنڈ کرے گا اور صُلح کے وقت میں بہتیروں کو ہلاک کرے گا۔ وہ بادشاہوں کے بادشاہ سے بھی مُقابلہ کرنے کے لے اُٹھ کھڑا ہو گا لیکن بے ہاتھ ہلائے ہی شکست کھائے گا۔
    دانی ایل 8: 25
  • اور ایّام امن میں مُلک کے زرخیر مقامات میں داخل ہو گا اور جو کُچھ اُس کے باپ دادا اور اُن کے آباواجداد سے نہ ہُوا تھا کر دکھاے گا۔وہ غنمیت اور لُوٹ اور مال اُن میں تقسیم کرے گا اور کچھ عرصہ تک مُضبوط قلعوں کے خلاف مُنصوبہ باندھے گا۔
    دانی ایل 11: 24
  • دیکھ جو خوش خبرتلاتا اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اس کے پاوں پہاڑوں پر ہیں۔ اے یہُوداہ اپنی عیدیں منا اور اپنی نزریں ادا کر کیونکہ پھر خبیث تیرے درمیان سے نہیں گزرے گا۔ وہ صاف کاٹ ڈالا گیا ہے۔
    نا حُوم 1: 15
  • اس کے ساتھ میرا عہد زندگی اور سلامتی کا تھا اور میں نے اسے زندگی اورسلامتی اس لے بخشی کہ وہ ڈرتا رہے چنانچہ وہ مجھ سے ڈرا اور میرے نام سے ترسان رہا۔
    ملاکی 2: 5
  • مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیں کِیُونکہ وہ خُدا کے بَیٹے کہلائیں گے۔
    متّی 5: 9
  • اور اگر وہ گھر لائِق ہو تو تُمہارا سَلام اُسے پہُنچے اور اگر لائِق نہ ہو تو تُمہارا سَلام تُم پر پھِر آئے۔
    متّی 10: 13
  • یہ نہ سَمَجھو کہ مَیں زمِین پر صُلح کرانے آیا ہُوں۔ صُلح کرانے نہِیں بلکہ تلوار چلوانے آیا ہُوں۔
    متّی 10: 34
  • اُس نے اُٹھ کر ہوا کوڈانٹا اورپانی سے کہا ساکِت ہو۔ تھم جا! پَس ہوا بند ہوگئی اوربڑا امن ہوگیا۔
    مرقس 4: 39
  • اُس نے اُس سے کہا بیٹی تیرے اِیمان سے تُجھے شِفا مِلی۔ سَلامت جا اور اپنی اِس بیماری سے بچی رہ۔
    مرقس 5: 34
  • نمک اچھّا ہے لیکِن اگر نمک کی نمکِینی جاتی رہے تو اُس کو کِس چِیز سے مزہ دار کروگے؟ اپنے میں نمک رکھّو اور ایک دُوسرے کے ساتھ میل مِلاپ سے رہو۔
    مرقس 9: 50
  • تاکہ اُن کو جو اَندھیرے اور مَوت کے سایہ میں بَیٹھے ہیں روشنی بخشے اور ہمارے قدموں کو سَلامتی کی راہ پر ڈالے۔
    لُوقا 1: 79
  • عالمِ بالا پر خُدا کی تمجِید ہو اور زمِین پر اُن آدمِیوں میں جِن سے وہ راضی ہے صُلح۔
    لُوقا 2: 14
  • مگر اُس نے عَورت سے کہا تیرے اِیمان نے تُجھے بَچا لِیا ہے۔ سَلامت چلی جا۔
    لُوقا 7: 50
  • اور جِس گھر میں داخِل ہو پہلے کہو کہ اِس گھر کی سَلامتی ہو۔
    لُوقا 10: 5
  • نہِیں تو جب وہ ہنوز دُور ہی ہے ایلچی بھیج کر شرائطِ صُلح کی دَرخواست کرے گا۔
    لُوقا 14: 32
  • کہ مُبارک ہے وہ بادشاہ جو خُداوند کے نام سے آتا ہے۔ آسمان پر صُلح اور عالمِ بالا پر جلال!
    لُوقا 19: 38
  • وہ یہ باتیں کر ہی رہے تھے کہ یِسُوع آپ اُن کے بِیچ میں آ کھڑا ہُؤا اور اُن سے کہا تُمہاری سَلامتی ہو۔
    لُوقا 24: 36
  • مَیں تُمہیں اِطِمینان دِئے جاتا ہُوں۔ اپنا اِطِمینان تُمہیں دیتا ہُوں۔ جِس طرح دُنیا دیتی ہے مَیں تُمہیں اُس طرح نہِیں دیتا۔ تُمہارا دل نہ گھبرائے اور نہ ڈرے۔
    یُوحنّا 14: 27
  • مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لِئے کِہیں کہ تُم مُجھ میں اِطمینان پاو۔ دُنیا میں مُصیبت اُٹھاتے ہو لیکِن خاطِر جمع رکھّو مَیں دُنیا پر غالِب آیا ہئوں۔
    یُوحنّا 16: 33
  • اُن سب کے نام جو رومہ میں خُدا کے پیارے ہیں اور مُقدّس ہونے کے لِئے بُلائے گئے ہیں۔ ہمارے باپ خُدا اور خُداوند یِسُوع مسِیح کی طرف سے تُمہیں فضل اور اِطمینان حاصِل ہوتا رہے۔ t.
    رومیوں 1: 7
  • اُن کی راہوں میں تباہی اور بد حالی ہے۔ اور وہ سَلامتی کی راہ سے واقِف نہ ہُوئے۔ اُن کی آنکھوں میں خُدا کا خُوف نہِیں۔
    رومیوں 3: 16-18
  • پَس جب ہم اِیمان سے راستباز ٹھہرے تو خُدا کے ساتھ اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے صُلح رکھیّں۔
    رومیوں 5: 1
  • اور جِسمانی نِیّت مَوت ہے مگر رُوحانی نِیّت زِندگی اور اِطمِینان ہے۔
    رومیوں 8: 6
  • اور جب تک وہ بھیجے نہ جائیں منادی کیونکر کریں؟ چُنانچہ لِکھا ہے کہ کیا ہی خُوشنما ہیں اُن کے قدم جو اچھّی چِیزوں کی خُوشخَبری دیتے ہیں۔
    رومیوں 10: 15
  • جہاں تک ہوسکے تُم اپنی طرف سے سب آدمِیوں کے ساتھ میل مِلاپ رکھّو۔
    رومیوں 12: 18
  • کِیُونکہ خُدا کی بادشاہی کھانے پینے پر نہِیں بلکہ راستبازی اور میل مِلاپ اور اُس خُوشی پر مُوقُوف ہے جو رُوحُ القُدس کی طرف سے ہوتی ہے۔
    رومیوں 14: 17
  • پَس ہم اُن باتوں کے طالِب رہیں جِن سے میل مِلاپ اور باہمی ترقّی ہو۔
    رومیوں 14: 19
  • پَس خُدا جو اُمِید کا چشمہ ہے تُمہیں اِیمان رکھنے کے باعِث ساری خُوشی اور اِطمینان سے معمُور کرے تاکہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے تُمہاری اُمِید زیادہ ہوتی جائے۔
    رومیوں 15: 13
  • خُدا جو اِطمینان کا چشمہ ہے تُم سب کے ساتھ رہے۔ آمین۔
    رومیوں 15: 33
  • ہمارے باپ خُدا اور خُداوند یِسُوع مسِیح کی طرف سے تُمہیں فضل اور اِطمینان حاصِل ہوتا رہے۔
    کُرنتھِیوں ۱ 1: 3
  • لیکِن مرد جو بااِیمان نہ ہو اگر وہ جُدا ہو تو جُدا ہونے دو۔ اَیسی حالت میں کوئی بھائِی یا بہن پاِبنِد نہِیں اور خُدا نے ہم کو میل مِلاپ کے لِئے بُلایا ہے۔
    کُرنتھِیوں ۱ 7: 15
  • کِیُونکہ خُدا ابتری کا نہِیں بلکہ امن کا بانی ہے۔ جَیسا مُقدّسوں کی سب کلِیسیاؤں میں ہے۔
    کُرنتھِیوں ۱ 14: 33
  • غرض اَے بھائِیو! خُوش رہو۔ کامِل بنو۔ خاطِر جمع رکھّو۔ یکدِل رہو۔ میل مِلاپ رکھّو تو خُدا محبّت اور میل مِلاپ کا چشمہ تُمہارے ساتھ ہوگا۔
    کُرنتھِیوں ۱ 13: 11
  • خُدا باپ اور ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کی طرف سے تُمہیں فضل اور اِطمینان حاصِل ہوتا رہے۔
    گلتیوں 1: 3
  • اور جِتنے اِس قاعِدہ پر چلیں اُنہِیں اور خُدا کے اِسرائیل کو اِطمینان اور رحم حاصِل ہوتا رہے۔
    گلتیوں 6: 16
  • مگر رُوح کا پھَل محبّت۔ خُوشی۔ اِطمینان۔ تحمُّل۔ مہربانی۔ نیکی۔ اِیمانداری۔
    گلتیوں 5: 22
  • کِیُونکہ وُہی ہماری صُلح ہے جِس نے دونوں کا ایک کر لِیا اور جُدائی کی دِیوار کو جو بِیچ میں ٹھی ڈھا دِیا۔ چُنانچہ اُس نے اپنے جِسم کے ذرِیعہ سے دُشمنی یعنی وہ شَرِیعَت جِس کے حُکم ضابطوں کے طَور پر تھے
    افسیوں 2: 14, 15
  • اور اِسی کوشِش میں رہو کہ رُوح کی یگانگی صُلح کے بند سے بندھی رہے۔
    افسیوں 4: 3
  • اور پاؤں میں صُلح کی خُوشخَبری کی تیّاری کے جُوتے پہن کر۔
    افسیوں 6: 15
  • جو باتیں تُم نے مُجھ سے سِیکھیں اور حاصِل کِیں اور سُنِیں اور مُجھ میں دیکھِیں اُن پر عمل کِیا کرو تو خُدا جو اِطمینان کا چشمہ ہے تُمہارے ساتھ رہے گا۔
    فلپیوں 4: 9
  • اور اُس کے خُون کے سبب سے جو صلِیب پر بہا صُلح کر کے سب چِیزوں کا اُسی کے وسِیلہ سے اپنے ساتھ میل کر لے۔ خواہ وہ زمِین کی ہوں خواہ آسمان کی۔
    کُلسّیوں 1: 20
  • اور مسِیح کا اِطمینان جِس کے لِئے تُم ایک بَدَن ہو کر بُلائے بھی گئے ہو تُمہارے دِلوں پر حُکُومت کرے اور تُم شُکر گُذار رہو۔
    کُلسّیوں 3: 15
  • لیکِن تُم اَے بھائِیو! تارِیکی میں نہِیں ہو کہ وہ دِن چَور کی طرح تُم پر آ پڑے۔
    تھِسلُنیکیوں ۱ 5: 4
  • جوانی کی خواہِشوں سے بھاگ اور جو پاک دِل کے ساتھ خُداوند سے دُعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ راستبازی اور اِیمان اور محبّت اور صُلح کا طالِب ہو۔
    تیمِتھُیس ۲ 2: 22
  • سب کے ساتھ میل مِلاپ رکھنے اور اُس پاکِیزگی کے طالِب رہو جِس کے بغَیر کوئی خُداوند کو نہ دیکھے گا۔
    العبرانيين 12: 14
  • اب خُدا اِطمینان کا چشمہ جو بھیڑوں کے بڑے چرواہے یعنی ہمارے خُداوند یِسُوع کو ابدی عہد کے خُون کے باعِث مُردوں میں سے زِندہ کر کے اُٹھا لایا۔
    العبرانيين 13: 20
  • اور صُلح کرانے والوں کے لِئے راستبازی کا پھَل صُلح کے ساتھ بویا جاتا ہے۔
    یعقُوب 3: 18
  • بدی سے کِنارے کرے اور نیکی کو عمل میں لائے۔ صُلح کا طالِب ہو اور اُس کی کوشِش میں رہے۔
    پطرس ۱ 3: 11
  • پھِر ایک اور گھوڑا نِکلا جِس کا رنگ لال تھا۔ اُس کے سوار کو یہ اِختیّار دِیا گیا کہ زمِین پر سے صُلح اُٹھا لے تاکہ لوگ ایک دُوسرے کو قتل کریں اور اُسے ایک بڑی تلوار دی گئی۔
    مُکاشفہ 6: 4