مایوس نماز


  • اور وہ جو تیرا نام جانتے ہیں تجھ پر توکل کرینگے کیونکہ اَے خُداوند! تُو نے اپنے طالبوں کر ترک نہیں کیا ہے [زبُور - Psalms 9:10]
  • صادِق چلّائے اور خُداوند سے سُنا اور اُن کو اُس کے سب دُکھوں سے چھڑایا [زبُور - Psalms 34:17]
  • میَں اپنی مُصیبت کے دِن تجھ سے دُعا کرونگا۔کیونکہ تُو مجھے جواب دے گا [زبُور - Psalms 86:7]
  • وہ مجھے پُکاریگا اور میَں اُسے جواب دونگا۔میں مُصیبت میں اُس کے ساتھ رہوں گا۔ میَں اُسے چھُڑاؤنگااور عزت بخشونگا [زبُور - Psalms 91:15]
  • خُداوند اُن سب کے قریب ہے جو اُس سے دُعا کرتے ہیں۔ یعنی اُن سب کے جو سچّائی سے دُعا کرتے ہیں۔ جو اُس سے ڈرتے ہیں وہ اُنکی مرُاد پوری کرے گا۔ اور اُنکی فریاد سُنیگا اور اُنکو بچا لیگا [زبُور - Psalms 145:18, 19]