حوصلہ افزائی


  • خُداوند شکستہ دلوں کے نزدیک ہے اور خستہ جانوں کو بچاتا ہے [زبُور - Psalms 34:18]
  • خُداوند اپنے بندوں کی جان کا فدیہ دیتا ہے اور جو اُس پر توکل کرتے ہیں اُن میں سے کوئی مجرم نہ ٹھہریگا [زبُور - Psalms 34:22]
  • اگر وہ گر بھی جائے تو پڑا نہ رہیگا کیونکہ خُداوند اُسے اپنے ہاتھ سے سنبھالتا ہے [زبُور - Psalms 37:24]
  • تُو جِس نے ہمکو بہت اور سخت تکلیفیں دِکھائی ہیں پھر ہمکو زندہ کرےگا۔ اور زمین کے اسفل سے ہمیں پھر اُوپر لے اُئیگا۔ تُو میری عظمت کو بڑھا اور پھر کر مجھے تسلی دے [زبُور - Psalms 71:20, 21]
  • جب میرے دِل میں فِکروں کی کثرت ہوتی ہے تو تیری تسلی میری جان کو شاد کرتی ہے [زبُور - Psalms 94:19]
  • میری مُصیبت میں یہی میری تسلی ہے۔ کہ تیرے کلام نے مجھے زندہ کیاہے [زبُور - Psalms 119: 50]
  • خواہ میں دُکھ میں سے گُذروں تُو مجھے تازہ دم کریگا۔ تُو میرے دُشمنوں کے کے قہر کے خلاف ہاتھ بڑھائیگا۔ اور تیرا دہنا ہاتھ مجھے بچا لیگا [زبُور - Psalms 138:7]
  • جب مجھ میں میری جان نڈھال تھی تُو میری راہ سے واقف تھا۔ جِس راہ پر میَں چلتا ہوں اُس میں اُنہوں نے میرے لئے پھندا لگایا ہے [زبُور - Psalms 142:3]
  • کیونکہ تومسکین کے لیے قلعہ اورمحتاج کے لیے پریشانی کے وقت ملجا اور آندھی سے پناہ گاہ اور گرمی سے بچانے کو سایہ ہوا جس وقت ظالموں کی سانس دیوار کن طوفان کی مانند ہو [أیسعیاہ - Isaiah 25:4]
  • تو مت ڈر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں۔ ہراسان نہ ہو کیونکہ میں تیرا خدا ہوں میں تجھے زوربخشونگا۔ میں یقیناً تیری مدد کرونگا اور میں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھسے تجھے سنبھالونگا [أیسعیاہ - Isaiah 41:10]
  • محتاج اور مسکین پانی ڈھونڈتےپھرتےہیں پر نہیں ملتا۔ انکی زبان پیاس سے خشک ہے میں خداوند انکی سنونگا۔ میں اسرائیل کا خدا انکو ترک نہ کرونگا [أیسعیاہ - Isaiah 41:17]
  • میں ننگے ٹیلوں پر نہریں اوروادیوں میں چشمے کھولونگا صحرا کو تالاب اور خشک زمین کو پانی کا چشمہ بنا دونگا [أیسعیاہ - Isaiah 41:18]
  • صیون کے غمزدوں کے لئےیہ مقرر کردوں کہ ان کو راکھ کے بدلے سہرا اور ماتم کی جگہ خوشی کا روغن اور اُداسی کے بدلے ستایش کا خعلت بخشوں تاکہ وہ صداقت کے درخت اور خداوند کے لگائے ہوئے کہلائیں کہ اُس کا جلال ظاہر ہو [أیسعیاہ - Isaiah 61:3]
  • کیونکہ خداوند ہمیشہ کے لئے رّد نہ کر یگا۔ کیونکہ اگرچہ وہ دُکھ دے تو بھی اپنی شفقت کی فراوانی سے رحم کریگا۔ کیونکہ وہ بنی آدم پر خوشی سے دُکھ مصیبت نہیں بھیجتا [منَوحہ - Lamentatians 3:31-33]
  • اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے محبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے [رومیوں - Romans 8:28]
  • اور مُجھے اِس بات کا بھروسا ہے کہ جِس نے تُم میں نیک کام شُرُوع کِیا ہے وہ اُسے یِسُوع مسِیح کے دِن تک پُورا کر دے گا [فلپیوں - Philippians 1:6]
  • اگر ہم دُکھ سہیں گے تو اُس کے ساتھ بادشاہی بھی کریں گے۔ اگر ہم اُس کا اِنکار کریں گے تو وہ بھی ہمارا اِنکار کرے گا [تیمِتھُیس ۲ - II Timothy 2:12]