لڑنے کی قوت


  • اور اُن سے کہے سُنو اے اسرائیلیو! تُم آج کے دن اپنے دُشمنوں کے مقابلہ کے لیے معرکہ جنگ میں آئے ہو سو تمہارا دل ہراسان نہ ہو ۔ تُم نہ خوف کرنو نہ کانپو ۔ نہ اُن سے دہشت کھاو۔
    استثنا 20: 3
  • خُداوند میری چٹان مُبارِک ہو۔جو میرے ہاتھوں کو جنگ کرنا۔ اور میری اُنگلیوں کو لڑنا سِکھاتا ہے
    زبُور 144: 1
  • اور مَیں تُجھ سے کہتا ہُوں کہ تُو پطرس ہے اور میں اِس پتھّر پراپنی کلیسیا بناؤں گا اور عالمِ ارواح کے دروازے اُس پر غالِب نہ آئیں گے
    متّی 16: 18
  • مگر خُدا کا شُکر ہے جو مسِیح میں ہم کو ہمیشہ اسِیروں کی طرح گشت کراتا ہے اور اپنے عِلم کی خُوشبُو ہمارے وسِیلہ سے ہر جگہ پھِیلاتا ہے
    کُرنتھِیوں ۲ 2: 14
  • کہ وہ اپنے جلال کی دَولت کے مُوافِق تُمہیں یہ عِنایت کرے کہ تُم اُس کے رُوح سے اپنی باطِنی اِنسانِیّت میں بہُت ہی زورآور ہو جاؤ
    افسیوں 3: 16
  • اِیمان کی اچھّی کُشتی لڑ۔ اُس ہمیشہ کی زِندگی پر قبضہ کر لے جِس کے لِئے تُو بُلایا گیا تھا اور بہُت سے گواہوں کے سامنے اچھّآ اِقرار کِیا تھا
    تیمِتھُیس ۱ 6: 12
  • مسِیح یِسُوع کے اچھّے سِپاہی کی طرح میرے ساتھ دُکھ اُٹھا
    تیمِتھُیس ۲ 2: 3
  • کوئی سِپاہی جب لڑائی کو جاتا ہے اپنے آپ کو دُنیا کے مُعاملوں میں نہِیں پھنساتا تاکہ اپنے بھرتی کرنے والے کو خُوش کرے
    تیمِتھُیس ۲ 2: 4
  • اَے بُزُرگو! مَیں نے تُمہیں اِس لِئے لِکھا کہ جو اِبتدا سے ہے اُس کو تُم جان گئے ہو۔ اَے جوانو! مَیں نے تُمہیں اِس لِئے لِکھا ہے کہ تُم مضبُوط ہو اور خُدا کا کلام تُم میں قائِم رہتا ہے اور تُم اُس شرِیر پر غالِب آ گئے ہو
    یُوحنّا ۱ 2: 14
  • اَے پیارو! جِس وقت مَیں تُم کو اُس نِجات کی بابت لِکھنے میں کمال کوشِش کر رہا تھا جِس میں ہم سب شِریک ہیں تو مَیں نے تُمہیں یہ نصِیحت لِکھنا ضرُور جانا کہ تُم اُس اِیمان کے واسطے جانفِشانی کرو جو مُقدّسوں کو ایک ہی بار سَونپا گیا تھا
    یہُوداہ 3