خدُا کی تعریف
- پھر اُس نے اُن سے کہا کہ اب جاؤ اور جو موٹا ہے کھاؤ اور جو میٹھا ہے پیو اور جنکے لئے کچھ تیار نہیں ہوااُنکے پاس بھی بھیجو کیونکہ آج کا دِن ہمارے خداوند کے لئے
نحمیاہ 8: 10 -
مَیں ہر وقت خُداوند کو مُبارک کہونگا۔ اُس کی ستایش ہمیشہ میری زبان پر رہیگی۔
زبُور زبُور 34: 1 -
جوُ شکر گُزاری کی قربانی گُزرانتاہے وہ میر ی تمجید کرتا ہے اور جو اپنا چال چلن دُرست رکھتا ہے اُسکو مَیں خُداکی نجا ت دِ کھا و ٔ نگا ۔
زبُور زبُور 50: 23 -
خُداوند کی حمد کرو۔ تُم خُداوند کے مقدس میں اُسکی حمد کرو۔ اُسکی قُدرت کے فلک پر اُسکی حمد کرو۔ اُسکی قُدرت کے کاموں کے سبب سے اُسکی حمد کرو۔ اُسکی بڑی عظمت کے مُطابق اُسکی حمد کرو۔ نرسنگے کی آواز کے ساتھ اُسکی ھمد کرو۔ بربط اور ستِار پر اُسکی حمد کرو۔ دف بجاتے اور ناچتے ہوئے اُسکی حمد کرو۔ تاردار سازوں اور بانسلی کے ساتھ اُسکی حمد کرو۔ بُلند آواز جھانجھ کے ساتھ اُسکی حمد کرو۔ زور سے جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُسکی حمد کرو۔ ہر مُتنفِّس خُداوند کی حمد کرے۔ خُداوند کی حمد کرو
زبُور زبُور 150 -
مُبارک ہے وہ قوم جو خُوشی کی للکار کو پہچانتی ہے۔وہ اَے خُداوند! جو تیرے چہرے کے نور میں چلتے ہیں۔ .
زبُور زبُور 89: 15 -
اَے اہلِ زمین! سب خُداوند کے حُضُور خُوشی کا نعرہ مارو۔ خُوشی سے خُداوند کی عبادت کرو۔ گاتے ہوئے اُسکے حُضُور حاضر ہو۔
زبُور زبُور 100: 1, 2 -
کیا ہی بھلا ہے خُداوند کا شُکر کرنا اور تیرے نام کی مدح سرائی کرنا اَے حق تعالیٰ!
زبُور زبُور 92: 1 -
میَں شفقت اور عدل کا گیت گاؤں گا۔اَے خُداوقند ! میَں تیری مدح سرائی کرونگا۔
زبُور 101: 1 -
خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ زمین شادمان ہو۔ بے شُمار جزیرے خُوشی منائیں۔
زبُور 97: 1 -
َے صادِقو! خُداوند میں خُوش رہو اور اُسکے پاک نام کا شُکر کرو۔
زبُور 97: 12 -
اَے میری جان ! خُداوند کو مُبارِک کہہ اور جو کچھ مجھ میں ہے اُسکے قُدوُّس نام کو مُبارِک کہے۔اَے میری جان! خُداوند کو مُبارِک کہہ اور اُس کی کِسی نعمت کو فراموش نہ کر
زبُور 103: 1, 2 -
خُداوند کی حمد کرو۔ خُداوند کے حُضُور نیا گیت گاؤ۔ اور مُقدسوں کے مجمع میں اُسکی مدح سرائی کرو۔ وہ ناچتے ہوئے اُسکے نام کی ستایش کریں۔ وہ دف اور ستاِر پر اُسکی مدح سرائی کریں۔ کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں سے خُوشنود رہتا ہے۔ وہ حلیموں کو نجات سے زینت بخشیگا۔ مُقدس لوگ جلال پر فخر کریں۔ وہ اپنے بِستروں پر خُوشی سے نغمہ سرائی کریں۔ -
زبُور 149: 1, 3-5 -
جوُ شکر گُزاری کی قربانی گُزرانتاہے وہ میر ی تمجید کرتا ہے اور جو اپنا چال چلن دُرست رکھتا ہے اُسکو مَیں خُداکی نجا ت دِ کھا و ٔ نگا
زبُور 50: 23 -
آدھی رات کے قرِیب پولُس اور سِیلاس دُعا کررہے اور خُدا کی حمد کے گیت گارہے تھے اور قَیدی سُن رہے تھے
اعمال 16: 25 -
اور جب اُس نے قوم سے مشورہ کر لیا تو اُن لوگوں کو مُقرر کیا جو لشکر کے آگے آگے چلتے ہوئے خُداوند کے لیئے گائیں اور حُسن تقدس کے ساتھ اُسکی حمد کریں اور کہیں کہ خُداوند کی شُُکر گزاری کرو کیونکہ اُس کی رحمت ابد تک ہے -- جب وہ گانے اور حمد کرنے لگے تو خُداوند نے بنی عمون اور موآب اور کوہِ شعیر کے باشندوں پر جو یہوداہ پر چڑھے آرہے تھے کمین والوں کو بیٹھا دیا۔سو وہ مارے گئے۔ -
۔توارِیخ ۲ 20: 21, 22 -
ہر ایک بات میں شُکرگُذاری کرو کِیُونکہ مسِیح یِسُوع میں تُمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے
تھِسلُنیکیوں ۱ 5: 18 -
پَس ہم اُس کے وسِیلہ سے حمد کی قُربانی یعنی اُن ہونٹوں کا پھَل جو اُس کے نام کا اِقرار کرتے ہیں خُدا کے لِئے ہر وقت چڑھایا کریں
العبرانيين 13: 15 -
میرا مُنہ تیری سِتایش سے اور تیری تعظیم سے دِن بھر پُر رہیگا
زبُور 71: 8 -
لیکن میَں ہمیشہ اُمید رکھوُنگا اور تیری تعریف اَور بھی زیادہ کیا کرونگا
زبُور 71: 14 -
آفتاب کے طلوع سے غُروب تک خدا وند کے نام کی ستائش ہو ! یہ میری آرزو ہے
زبُور 113: 3 -
اور آپس میں مزامِیر اور گِیت اور رُوحانی غزلیں گایا کرو اور دِل سے خُداوند کے لِئے گاتے بجاتے رہا کرو۔ -- اور سب باتوں میں ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے نام سے ہمیشہ خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو -
افسیوں 5: 19, 20 -
اور تخت میں سے یہ آواز نِکلی کہ اَے اُس سے ڈرنے والے بندو خواہ چھوٹے ہو خواہ بڑے! تُم سب ہمارے خُدا کی حمد کرو
مُکاشفہ 19: 5