گنتی

باب: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36


باب 2

1 خداوند نے موسیٰ اور ہا رون سے کہا :
2 " بنی اسرائیلیوں کو خیمٴہ اجتماع کے چاروں طرف اپنے خیمے لگانے چا ہئے ۔ ہر گروہ کا اپنا ایک خاص جھنڈا ہو گا اور ہر آدمی کو اپنے گروہ کے جھنڈے کے قریب اپنا خیمہ لگانا چا ہئے ۔
3 " یہوداہ کے خیمہ کا جھنڈا مشرقی جانب ہو گا ۔ جدھر سورج نکلتا ہے ۔ یہودا ہ کے لو گ وہاں خیمہ لگا ئیں گے ۔ یہوداہ کے لوگوں کے قائد عمّینداب کا بیٹا نحسون ہے ۔
4 وہ گروہ ۶۰۰,۷۴ آدمیوں پر مشتمل تھے ۔
5 " اشکا ر کا خاندانی گروہ یہوداہ کے لوگوں کے ٹھیک بعد میں ہو گا ۔ اشکار کے لوگوں کا قائد سوار کا بیٹا نتنی ایل ہے ۔
6 اُس گروہ میں ۴۰۰,۵۴ مرد تھے ۔
7 " زبولون کا خاندانی گروہ اشکار کے خاندانی گروہ کے آگے اپنا خیمہ لگا ئے گا ۔زبولون کے لوگوں کا قا ئد حیلون کا بیٹا الیاب ہے ۔
8 اُس گروہ میں ۴۰۰, ۵۷ مرد تھے ۔
9 " یہوداہ کی چھا ؤ نی میں۴۰۰ ,۱۸۶ مرد تھے ۔ ان لوگوں کی ترتیب ان کے خاندانی گروہ کے مطا بق ہو ئی تھی ۔ جب وہ لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کریگا تو یہوداہ کا گروہ سب سے آگے بڑھے گا۔
10 روبن کا جھنڈا مقدس خیمہ کے جنوب میں ہو گا ۔ ہر ایک گروہ اپنے جھنڈے کے پاس اپنا خیمہ لگا ئے گا ۔ روبن کے لوگوں کا قا ئد شدّ یُور کا بیٹا الیصور ہے ۔
11 اُس گروہ میں ۵۰۰'۴۶ مرد تھے ۔
12 " شمعون کا خاندانی گروہ رُوبن کے خاندانی گروہ کے ٹھیک بعد اپنا خیمہ لگا ئے گا ۔ شمعون کے لوگوں کا قا ئد صُوری شدّی کا بیٹا سلوی ایل ہے ۔
13 اُس گروہ میں ۳۰۰'۵۹ مرد تھے
14 " جاد کا خاندانی گروہ بھی شمعون کے لوگوں کے آگے اپنا خیمہ لگا ئے گا ۔ جا د کے لوگوں کا قائد دعوایل کا بیٹا اِلیاسف ہے ۔
15 اُس گروہ میں ۶۵۰ ,۴۵ آدمی تھے ۔
16 " روبن کی چھا ؤ نی میں تمام گروہوں کے ۴۵۰, ۱۵۱ آدمی تھے ۔ جب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کریں گے تو سفر کر نے وا لے وہ دوسرے گروہ ہونگے ۔
17 " جب خیمٴہ اجتماع آگے بڑھا یا جا ئے تو لا وی دوسرے چھا ؤنیوں کے بیچ میں اپنی چھا ؤ نی لگا ئے ۔ وہ اسی ترتیب سے سفر کرے جس ترتیب سے وہ اپنے خیموں کو لگا تے ہیں ۔ ہر آدمی اپنے خاندان کے جھنڈے کے ساتھ ہونگے ۔
18 " افرائیم کا جھنڈا مغرب کی طرف رہے گا ۔ افرائیم کے خاندانی گروہ وہاں خیمہ لگا ئیں گے ۔ افرا ئیم کے لوگوں کا قا ئد عمّیہود کا بیٹا الیسمع ہے ۔
19 اُس گروہ میں ۵۰۰ ,۴۰ مرد تھے ۔
20 " منسی کا خاندانی گروہ افرائیم کے خاندان کے بالکل بعد اپنا خیمہ لگا ئے گا ۔ منسّی کے لوگوں کا قا ئد فدا ہصور کا بیٹا جملی ایل ہے ۔
21 اُس گروہ میں ۲۰۰ , ۳۲ مرد تھے ۔
22 بنیمین کا خاندانی گروہ بھی افرائیم کے خاندان کے آگے اپنا خیمہ لگا ئے گا ۔بنیمین کے لوگوں کا قا ئد جد عونی کا بیٹا اِبدان ہے ۔
23 اُ س گروہ میں ۴۰۰, ۳۵ مرد تھے ۔
24 " افرائیم کی چھا ؤ نی میں۱۰۰ ,۱۰۸ مرد تھے ۔ جب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کریں گے تو یہ تیسرا گروہ ہو گا ۔
25 " دان کے خیمہ کا جھنڈا شُمال کی طرف ہو گا ۔ دان کے خاندان کا گروہ وہاں خیمہ لگا ئے گا ۔ دان کے لوگوں کا قا ئد عمّیشدّی کا بیٹا اخیعزر ہے ۔
26 اس گروہ میں ۷۰۰ , ۶۲ مرد تھے ۔
27 " آشر کا خاندانی گروہ دان کے خاندانی گروہ کے بعد اپنا خیمہ لگا ئے گا ۔ آشر کے لوگوں کا قا ئد عکران کا بیٹا فجعی ایل ہے ۔
28 اُس گروہ میں ۵۰۰,۴۱ مرد تھے ۔
29 " نفتالی کا خاندانی گروہ بھی آشر کے خاندانی گروہ کے آگے اپنا خیمہ لگا ئے گا۔ نفتالی کے لوگوں کا قائد عینان کا بیٹا اخیرع ہے ۔
30 اُس گروہ میں ۴۰۰, ۵۳ مرد تھے ۔
31 " دان کی چھا ؤ نی میں ۶۰۰, ۵۱ مرد تھے ۔ جب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کریں گے تو یہ آخری گروہ ہو گا ۔ یہ اپنے جھنڈے کے ساتھ چلے گا ۔"
32 یہ سب بنی اسرائیل تھے جو اپنے خاندان کے مطا بق گِنے گئے تھے ۔ تمام چھا ؤ نی میں تما م خاندانی گروہوں کے تمام آدمیوں کا انکے درجہ کے مطا بق فہرست تھی ۔ فہرست بنا ئی گئی تما م آدمیوں کی تعداد ۵۵۰'۶۰۳ تھی ۔
33 موسیٰ نے اسرائیل کے دوسرے لوگوں میں لا وی نسل کے لوگوں کو نہیں گِنا یہ خداوند کا حکم تھا ۔
34 خداوند نے موسیٰ کو جو کچھ کرنے کے لئے کہا تھا ان سب کی تعمیل بنی اسرائیلیوں نے کی ۔ ہر ایک گروہ نے اپنے جھنڈے کے نیچے اپنے خیمے لگا ئے اور ہر ایک آدمی اپنے خاندان اور اپنے خاندانی گروہ کے مطا بق ترتیب سے سفر کئے ۔